Teri Meri Kahani Romantic Novel By Salman
Teri Meri Kahani Romantic Novel By Salman
" ہے یو ۔۔
تمہاری ہمت کیسے ہوئی ؟"
اچانک ہی ایک لڑکی ان کی طرف آئی اور اس نے چاہ کو زوردار دھکا دیا ۔
" ٹی ۔۔ تم ٹھیک ہو طلحہ "
اس لڑکی نے ٹی کی طرف دیکھا مگر ٹی ساکت کھڑا اپنی بے عزتی پر ماتم منا رہا تھا ۔
" ٹی "
اور چاہ کھڑی غصے اور افسوس کی ملی جلی کیفیت میں ٹی کو دیکھ رہی تھی ۔
" ٹی ۔۔ طلحہ ۔۔ "
وہ لڑکی ٹی کا ہاتھ پکڑ اسے ہلا رہی تھی مگر ٹی اپنی جگہ پر ساکت تھا ۔
" تم ہو کون ۔۔ ہمت کیسے ہوئی تمہاری میرے دوست پر ہاتھ اٹھانے کی ۔ "
وہ لڑکی چاہ پر چلائی اور چاہ کا بازو زور سے کھینچنے لگی ۔
" عاتکہ چھوڑو اسے " اچانک ٹی بولا تو وہ لڑکی رک گئی اور چاہ نے حیرت سے ٹی کو دیکھا ۔
" ٹی یہ لڑکی کون ہے اور اس کی ہمت کیسے ہوئی تم پر ہاتھ اٹھانے کی "
وہ لڑکی جس طلحہ نے عاتکہ کہا تھا غصے میں بولی
" عاتکہ تم جاؤ ۔۔ "
ٹی نے اس لڑکی سے کہا اور پھر غصے میں چاہ کا بازو کھینچا
" چلو یہاں سے "
ٹی چیخا اور چاہ کا بازو کھینچے اسے کیفے ٹیریا سے باہر لے گیا اور پھر ہسپتال سے باہر اپنی کار تک لے آیا ۔
پارکنگ اس وقت خالی تھی اور ان دونوں کے علاوہ وہاں کوئی نہ تھا ۔
" آپ کے لیے کسی بھی شخص کی عزت نفس کی کوئی اہمیت ہے کیا "
ٹی ایک دم غصے میں چاہ پر چلایا
" آپ کو مجھ سے منگنی نہیں کرنی تھی تو نہ کرتیں لیکن جس طرح آج آپ نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا ہے آئندہ یہ ہاتھ اٹھانے سے پہلے یہ رشتہ توڑ لینا کیونکہ جس رشتے میں عزت نفس کی کوئی وقعت نہ ہو اسے ٹوٹ جانا ہی ضروری ہوتا ہے "
ٹی نے غصے میں کہا اور پھر غصے میں چاہ سے کہنے لگا
" کار میں بیٹھیں ۔ آپ کو گھر چھوڑ دوں ۔۔
اور خدا کے لیے راستے میں ایک لفظ مت بولنا "
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ