Badalti Qismat Novel Free Pdf By Mehmal Noor
Badalti Qismat Novel Free Pdf By Mehmal Noor
اسکی نظروں کی تپیش خود پر محسوس ہوتے ہی ہانیہ نے اپنی نظریں جھکا لی۔۔۔
نہیں ایسی بات نہیں ہے۔۔۔میں تو بس ایسے ہی کہہ رہی تھی۔۔۔آپ کو پتا ہے مجھے تو آپ بہت ہی کھڑوس لگ رہے تھے۔۔۔سڑیل ٹائپ۔۔۔پتا ہے مجھے ایسے لوگو سے سخت نفرت ہے جو بہت مغرور ہوتے ہیں۔۔۔ہانیہ اپنی ہی دھن میں بول رہی تھی۔۔بینا سوچے کے وہ یہ لفظ شازل کے لیے کہہ رہی تھی جو اسکے بلکل سامنے بیٹھے بہت غور سے اسکی باتیں سن رہا ہے۔۔۔
تو کیا اب تم مجھ سے نفرت کرتی ہو۔۔۔۔؟؟شازل نے سنجیدگی سےپوچھا۔۔۔
شازل کے سوال پر ہانیہ نے چونک کر اسکی طرف دیکھا۔۔۔جیسے اسے اس سوال کی امید نہیں تھی۔۔۔
پھر ایک پل کے لیے سمبھل کر بولی۔۔۔
آپ کو لگتا ہے میں آپ سے نفرت کرسکتی ہوں۔۔۔ہانیہ نے اسکے سوال کے جواب میں الٹا سوال کر دیا۔۔۔
ہانیہ کے دوبارہ سوال کرنے پر شازل خاموش ہوگیا ہے جیسے اس سوال کا وہ جواب دینا نہیں چاہتا۔۔۔
کچھ دیر دونو خاموش رہے۔۔۔پھر شازل نے لاؤنج چھائی خاموشی کو توڑا۔۔۔
ہانی۔۔؟؟
جی۔۔ہانیہ اب اسکی طرف متوجہ ہوئی۔۔۔
مجھ سے کبھی نفرت مت کرنا پلیز۔۔۔تمہاری نفرت برداشت نہیں کر پاؤنگا۔۔۔عجیب سہ درد تھا شازل کے لہجے میں جسے ہانیہ نے محسوس کیا تھا۔۔۔
اس سے پہلے ہانیہ اسے کوئی جواب دیتی وہ اٹھ کر جا چکا تھا۔۔۔
نفرت کیسے کر سکتی ہوں شازل۔۔۔؟؟میں جب بھی کرونگی آپ سے محبت ہی کرونگی۔۔۔یہ بات تو وہ اس سے کہنا چاہتی تھی پر شاید ابھی شازل یہ بات نہیں سننا چاہتا تھا۔۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ