Shiddat E Lams Romantic Novel by Faiza Sheikh
Shiddat E Lams Romantic Novel by Faiza Sheikh
"محبت کرتے ہو مجھ سے ۔۔۔۔۔ ہنیزہ عابس کی آنکھوں میں دیکھتی بے تاثر لہجے میں استفسار کرنے لگی ۔۔۔۔۔"
ہاں عابی اپنی ہنی سے بے حد بے پناہ محبت کرتا ہے عابس کے انداز میں بے پناہ جنونیت شامل تھی اس کی آنکھوں میں آج وہی بے بسی تھی جو کبھی ہنیزہ کی آنکھوں سے چھلکتی تھی
کیا کر سکتے ہیں میرے لیے ۔۔۔؟؟؟؟
اس کا انداز چیلنجنگ تھا ۔۔۔ پر سامنے کھڑا شخص تو محبت کی سرحد کب سے پار کر چکا تھا ۔۔۔ اب صرف وحشتوں کے ڈیرے تھے ۔۔۔۔ جو عابس سلطان کو بے چین کیے ہوئے تھے ہنیزہ کی آنکھوں میں چھائی ویرانی نے عابس کو ہلا کر رکھ دیا تھا
"عابس سلطان ۔۔۔۔ہنیزہ عابس سلطان کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے "
عابس کی سرخ آنکھیں اس کے اندر چھپے جنون کو بیان کر رہی تھیں
ٹھیک ہے ۔۔۔ عابس سلطان کو آج اپنی محبت کا امتحان دینا ہوگا ۔۔۔۔ میں چاہتی ہوں عابس سلطان مر جائے اس کی خوشبو میرے وجود سے نکل جائے عابس سلطان کا سایہ میری ذات کو کھوکھلا کرنا بند کردے عابس۔۔۔ سلطان کو جیتے جی موت کا مزہ چکھایا جائے ۔۔۔۔ جانتے ہیں محبت نہیں کی تھی آپ سے اپنی معصومیت لٹائی تھی ۔۔۔۔آپ نے جو کیا میں نے معاف کیا مجھے اپنی طلب بنایا میں نے معاف کیا ۔۔۔۔۔ پر آپ کے وجود سے آج تک جو ناسور میرے وجود کو ملے ہیں ان کی معافی نہیں میرے بابا کے جھکے کندھوں کی معافی نہیں۔۔۔۔
میں آپ کی طلب تھی ضرورت تھی۔۔۔ محبت نہی ۔۔۔ دل بھر گیا ہے تو کیا اب اجازت ہے سانس لوں۔۔۔۔۔۔
چلیں آپ کا فیصلہ آسان کرتی ہوں
آپ تو محبت ہیں ہنیزہ میکال کی۔۔۔ عشق ہیں اس کا آپ کو تکلیف نہیں دے سکتی ۔۔۔۔۔۔
تو ہنیزہ میکال ختم۔۔۔۔ ہنیزہ کی بات پوری ہوتے ہی خون اس کی پوری شرٹ کو تر کر گیا۔۔۔۔۔
عابس کی آنکھیں ہنیزہ کے منہ سے بہتے خون ۔۔۔۔دیکھ کر پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔۔۔۔۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ