Emergency Love Romantic Urdu By Mehmal Noor
Emergency Love Romantic Urdu By Mehmal Noor
شان کمرے میں آیا تو ن ظر سامنے لیٹی دشمن جان پر پڑی جو آنکھیں موندیں شاید نیند کی وادیوں میں کھوئی ہوئی تھی۔۔۔ہر مرد کی طرح اسکی بھی یہی خواہش تھی کہ اسکی بیوی اسکے آنے کا انتظار کریں۔۔۔خاص طور پر آج کی رات۔۔۔پر وہ جانتا تھا کہ آئرہ ایسا کبھی نہیں کریں گی۔۔۔وہ اس کی شاید ہی کبھی کوئی وش پوری کریں۔۔۔
پھر سر جھٹک کر واش روم کی طرف بڑھ گیا۔۔۔
کچھ دیر بعد وہ سمپل ٹراؤزر شرٹ میں ملبوس اسکی دوسری سائیڈ پر لیٹنے آیا۔۔۔
کدھر۔۔۔؟؟آئرہ نے آنکھیں کھول کر پوچھا۔۔۔
کیا مطلب ہے کدھر۔۔۔؟؟سونے لگا ہوں۔۔۔
ہاں تو سو میں نے کب روکا ہے۔۔۔پر یہاں نہیں کیونکہ مجھے اکیلے سونے کی عادت ہے۔۔۔اسلیے اپنا تکیہ اٹھاؤ اور صوفے پر سو۔۔۔
پہلے کی بات اور تھی۔۔۔لیکن اب تمہاری شادی ہو چکی ہے اور اب ہم ایک بیڈ پر ہی سوئے گئے۔۔۔شان نے بڑے آرام سے کہا۔۔۔
شادی نہیں زبردستی کہو۔۔۔
کونسی زبردستی۔۔۔تم نے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے۔۔۔
تو کیا کرتی اگر سچ میں دادی کو کچھ ہو جاتا تو سب نے مجھے ہی برا بھلا کہنا تھا۔۔۔خیر اب کیا ہو سکتا ہے۔۔۔میری تو زندگی برباد ہوگئی نا۔۔۔آئرہ سرد لہجے میں بولی۔۔۔
میں تم سے بحث نہیں کرنا چاہتا۔۔
ہاں تو مت کرو مجھے بھی کوئی شوق نہیں ہے تم سے بات کرنے کا۔۔۔لیکن تم یہاں نہیں سو گئے۔۔۔اور اگر تم اس بیڈ پر لیٹے تو میں باہر چلی جاؤں گی۔۔۔سوچ لو۔۔۔
شان اسکی بات پر دانت پیس کر رہ گیا۔۔۔اور اپنا تکیہ اٹھا کر صوفے پے لیٹ گیا۔۔۔
اسے چاہا کر بھی آئرہ پے غصہ نہیں آرہا تھا۔۔۔اسے آئرہ کی کوئی بات بھی بری نہیں لگ رہی تھی۔۔۔شاید محبت ہوتی ہی ایسی ہے جس میں محبوب کی کوئی بھی برائی عاشق کو برائی لگتی ہی نہیں ہے۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ