Tum Se Bichar Ke Romantic Novel By Wardah Jaffari
Tum Se Bichar Ke Romantic Novel By Wardah Jaffari
"کیا کرنے گئی تھی تم اس کے کمرے میں؟اس وقت حویلی کے صحن میں لگی عدالت میں ماہ رخ کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا گیاتھا۔
"ماموں جان کوئی غلطی نہیں ہے ماہ رخ کی۔۔اسے اما نے بھیجاتھا۔۔"اسکی جگہ الحان نے جواب دیا تھا۔
"ٹھیک کہہ رہا ہے الحان۔۔"پھپھو نے بھی تصدیق کی تھی۔
"غلاظت آپکی بیٹی کے دماغ میں ہے۔۔۔اسے ہر بندہ اپنے جیسا لگتا ہے۔۔"اگلے جملے میں اسنے بڑے ماموں سے خضراء کی شکایت کی تھی۔
"اچھا اور جو دونوں بانہوں میں بانہیں ڈالے۔۔"خضراء بھی خاموش نہ رہی تھی۔
"خبردار جو میری بچی پے ایک اور الزام لگایا تو ابھی کے ابھی یہ رشتہ ختم کردوں گی۔۔"پھپھو نے گرجتے ہوئے اس کی بات کاٹی تھی۔
"پھپھو۔۔"ازرا نے ساس کے انتہائی فیصلے پر ان کا چہرہ دیکھاتھا۔
"میں الحان کی نہ سہی مگر اپنی ماہ رخ کے کردار کی قسم کھا سکتی ہوں بلکہ حلف بھی اٹھا سکتی ہوں۔۔" ماہ رخ پر انکا اعتماد ٹس سے مس نہ ہواتھا۔
"تو بہو بھی اسے ہی بنا لیتیں۔۔۔"خضراء نے بھی پلک جھپکتے جواب دیاتھا۔
"بنالیتی اگر تم بیچ میں نہ ٹپکتی۔۔"پھپھو بھی دل کی بات زبان پر لائی تھیں۔
"تو میں ہٹ جاتی ہوں بیچ سے۔۔"وہ سٹپٹائی تھی۔
"بس کردو خضرا۔۔مجھے انتہائی فیصلے پر مجبور مت کرو۔۔معافی مانگو اما سے اور ماہ رخ سے بھی۔۔"الحان کے لئے یہ رویہ ناقابل برداشت تھا۔
"ہرگز نہیں۔۔"اسنے انکار کیاتھا۔
"اس سے کہیں کہ معافی مانگے ورنہ کل نکاح نہیں ہوگا۔۔" اگلی دھمکی اسنے بڑے ماموں کو دی تھی۔
"معافی مانگو خضراء۔۔"ماموں نے آنکھیں نکالتے ہوئے حکم جاری کیاتھا۔
"ابا۔۔"وہ منہ بسورنے لگی۔
"معافی مانگو۔۔"اب کی بار وہ بھی دھاڑے تھے۔
"اسکی ضرورت نہیں ہے۔۔"ماہ رخ نے بھی تنگ آکر خاموشی توڑی تھی۔
"ضرورت ہے۔۔تمہاری عزت پر سمجھوتا نہیں کروں گا کبھی بھی۔۔یہ معافی مانگے گی۔۔"الحان اب بھی بضد تھا۔
"سوری۔۔"معذرت کرتی وہ پاوں پٹک کر وہاں سے چلتی بنی تھی۔
"گھمنڈی۔۔"پھپھو نے بھی ناک چڑھائی تھی۔
"پھپھو فجر ہونے والی ہے۔۔۔سب لوگوں کی نیند خراب ہو گئی خوامخواہ۔۔"ماہ رخ نے شرمندہ ہوتے ہوئے کہاتھا۔
"چلو بھائی سب۔۔۔صبح بہت کام ہیں۔۔"پھپھو نے سب کو کمروں میں بھیجاتھا۔کمرے میں آتے ہی الحان کے ضمیر نے ملامت کی تھی کہ آخر کار وہ کرنے کیاجارہاتھا۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ