Eid E Qurban Written By Aiyra Farooqi
Eid E Qurban Written By Aiyra Farooqi
"ارے بھائی وہ کالا چھوڑو۔۔۔۔وہ دکھاؤ سفید بکرا۔۔۔ہم۔تو سفید کیں گے۔۔۔۔سفید بکرے کی شان ہی الگ ہوتی ہے۔۔۔"
دکاندار نے کالا بکرا کھونٹے سے واپس باندھا اور سفید کو سامنے لے آیا۔۔۔
"بکرا نہیں ہے،ہیرا ہے ہیرا۔۔۔۔داد دیتا ہوں آپکی نظر کی خالہ"
دکاندار نے دکانداری چمکائی۔۔۔
"ارے خالہ کسے بولا بڑے میاں۔۔۔۔تم سے آدھی ہوں میں عمر میں۔۔۔وہ تو اماں باوا نے شادی بچپنے میں کردی تھی۔۔۔"
تائی امی تو خود کے لئے خالہ لفظ سنتے آگ بگولہ ہوگئیں اسی لئے دکاندار کو بھی جھاڑ پلا دی۔۔۔
"اچھا معاف کیجیئے گا بہن جی۔۔۔میں نے بس ایسے ہی بول دیا تھا۔۔۔"
دکاندار نے بھی اپنی شانت دیکھتے فوراً معافی تلافی سے کام چلایا ورنہ تائی امی سے کیا بعید کہ اپنی عمر کی خاطر وہ اسکا نازک سا سر ہی نا پھوڑ دیں۔۔۔
"آپ بکرا چیک کیجیئے۔۔۔" اس نے بکرے کو عین تائی امی کے سامنے کردیا
"کیا قیمت لگائی تم نے اسکی۔۔۔"
تائی امی پھر بولیں۔۔۔۔ارتضیٰ بیچارہ منہ کھولتے کھولتے رہ گیا۔۔۔
"آپ کیلئے صرف تیس ہزار خالہ۔۔۔"
دکاندار کی بری قسمت جو دوبارہ اسنے خالہ لفظ کا استعمال کرکے تائی امی کے اشتعال میں اضافہ کیا۔۔۔
"کمینے!پاجی!پھر خالہ کہہ رہا ہے مجھے۔۔۔۔ہمیں نہیں لینا تجھ سے جانور۔۔۔"
تائی امی کی تو گردن کی رگیں پھول گئیں،نتھنے پھڑکنے لگے۔۔۔دکاندار نے معافی مانگتے اور ٹھنڈی پیپسی تائی امی کو پیش کی۔۔۔۔اور موڑھا ان کی طرف بڑھایا۔۔۔تائی امی نے پیپسی جھٹ سے پکڑ لی۔۔۔لیکن پیر مار کر موڑھا الٹا دیا اور اس کے ٹینٹ کو چھوڑ اگلے دکاندار کی طرف چل دیں۔۔۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ