Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 1-2
Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 1-2
اچانک آویزہ کسی نے بازو سے کھینچ کر ایک روم میں بند کر لیا۔۔۔۔اس سے پہلے کے وہ چیختی ۔۔۔مقابل موجود شخصیت نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کی چیخ کا گلہ اندر ہی گھونٹ دیا۔۔اپنے چہرے پر آرش آتش بلوچ کی گرم سانسیں محسوس کرتے اس کا دل ایک سو بیس کی سپیڈ سے بھاگ رہا تھا۔
"آویزہ اپنے بابا کو اس رشتے کے لیے انکار کردو ۔کیونکہ تم صرف میری ہو ۔۔۔وہ جنونیت آمیز انداز میں بولا۔
آویزہ کے دھان پان سے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی ۔۔۔ خوف سے اس کا گلابی رنگ رنگ لٹھے کی مانند سفید پڑ چکا تھا۔۔۔
"م۔۔میں تم سے بڑی ہوں آرش تمہاری بہنوں کی طرح ۔۔تم ۔۔کیسے سوچ سکتے ہو میرے بارے میں اسطرح ۔۔۔۔؟؟
دوسری طرف اس کے چہرے کے ایک ایک نقش کو اپنی آنکھوں میں جذب کرتے آرش کا دھیان اس کے سرخ ہونٹوں پہ آ کر رکا تھا۔۔۔
"بات مانو گی نا ؟؟؟؟اسکا سوالیہ لہجہ آویزہ کی دھڑکنوں کو مزید بڑھا گیا ۔۔۔۔
آویزہ کی آنکھوں کی پتلیاں حیرت سے پھیلیں ۔۔۔۔اسکے گلے کی گلٹی ابھر کر معدوم ہوئی ۔۔۔اس نے اثبات میں سر ہلایا ۔۔۔۔فی الوقت وہ کسی بھی طرح یہاں سے نکلنا چاہتی تھی ۔۔۔۔باہر فنکشن شروع ہوچکا تھا ۔۔۔۔
"گڈ گرل "
اس نے آویزہ کے چہرے کے قریب چہرہ کیے سرگوشی نما آواز میں کہا آویزہ نے اسکی حد درجہ قربت پہ اپنی آنکھیں سختی سے میچ لیں ۔۔۔اسے آرش بلوچ کی تپش زدہ سانسیں اپنے چہرے جھلساتی ہوئی محسوس ہوئی ۔۔۔
کچھ دیر بعد اسکی پر حدت سانسوں کا سلگتا احساس ختم ہوا تو آویزہ نے آنکھیں کھولیں۔۔۔گہرا سانس لیے اپنی منتشر دھڑکنوں کو قرار دیتی وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے باہر نکل گئی جہاں سب موجود تھے