Beqarar Romantic Novel By Maryam Ghaffar Episode 7
Beqarar Romantic Novel By Maryam Ghaffar Episode 7
موسم میں بہار میرا دل بے قرار
تمھیں ہی سوچتا رہا میں بار بار
شاور لے کر وہ فریش ہوتا سیدھا برابر والے کمرے میں آیا تھا جو اس نے خاص طور پر نایاب کو دیا تھا کمرے میں داخل ہوتا وہ گہری سوچ میں ڈوبی ونڈو سے ٹیک لگائے کھڑی نایاب کے پیچھے آتا گھمبیر لہجے میں سرگوشی نما بولا تھا جس پر اپنے کان کی لو پر گرم سانسوں کی تپش محسوس کرتی وہ بوکھلا کر مڑی تھی ۔
شرم نہیں آتی آپ کو ،،، غصے سے سفیر کو دیکھتی وہ تلملائی تھی ۔
سیوٹ ہارٹ تمہیں کیسے پتا چل جاتا ہے کہ میں ابھی یہ ہی کہنے والا تھا ،،، نایاب کے غصے کو ناک سے مکھی کی طرح اڑاتا بولا تھا جس پر وہ تعجب سے اسے دیکھنے لگی تھی ۔
شرم نہیں آئی تمہیں رمیز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے کیسے بے شرموں کی طرح تم اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے اس کا اظہارِ محبت سن رہی تھی منع کیا تھا میں نے کہا تھا نا دور رہنا اس سے ،،، نایاب کے بے حد قریب ہوتا وہ تحمل سے کہتا اچانک سے چلایا تھا کہ وہ ڈر سے اچھلی تھی ۔
کیا بکواس کر رہے ہیں آپ وہ گیم تھی ،،، سفیر کے چلانے پر وہ ڈر سے اسے دیکھتی آہستہ مگر مضبوط لہجے میں بولی تھی ۔
تمہیں گیم کھیلنے میں بہت مزہ آتا ہے نا سیوٹ ہارٹ تو پھر جب میں تمہارے ساتھ گیم کھیل رہا ہوں تو تمہیں برا کیوں لگ رہا ہے ،،، نایاب کی بات پر وہ جارحانہ انداز میں اس کے بازو پکڑتا غرلایا تھا ۔
جو آپ میرے ساتھ کر رہے ہیں وہ اور جو کرنا چاہ رہے ہیں اسے کھیل نہیں کہتے بد تمیزی کہتے ہیں مسٹر سفیر ،،، سفیر کی انگلیاں اسے اپنے بازوؤں میں پیوست ہوتی محسوس ہوئیں تھیں جب درد سے کرلاتی نم آنکھوں سے اسے دیکھتی بولی تھی ۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇