Araf Romantic Novel By Hina Kamran
Araf Romantic Novel By Hina Kamran
''کیسا فیل کر رہی ہو معروش۔'' لفظوں میں مٹھاس گھول کر وہ اس کی رگوں میں زہر کو دوڑنے پر مجبور کرگیا۔ معروش نے تلخ مسکان لبوں پر سجائی اور زہر سے پر نیلے چہرے کے ساتھ بولی۔
''برزخ میں محسوس کر رہی ہوں خود کو،ایک یرغمال عورت اس سے ذیادہ کر بھی کیا سکتی ہے۔''
اس کی آواز نفرت میں بجھی ہوئی تھی۔ دھیمی سی پھنکارتی ہوئی اور غراہٹ بھری۔
''بات تو سچ کہی ہے لیکن یاد رکھو تم یرغمال نہیں ہو باعزت طریقے سے لایا گیا انسان یرغمال کب ہوا کرتا ہے۔''
نیلے افق کے نیچے بیٹھا وہ فرعون صفت انسان تیز ہوا کے جھونکوں میں اس سے ایسے بول رہا تھا جیسے اس سے بہتر و پاک دامن کوئی نہ ہو جیسے وہ سب گناہوں سے پاک ہو اور اس نے کچھ ایسا نہ کیا ہو جس پر اسے شرمندگی ہو۔ معروش نے چہرے پر کرختگی سجائے رکھی بالکل بھی لچک نہیں دکھائی اور اسی انداز میں بولی۔
''ہاں رسیوں میں باندھ کر بےہوشی سے اسمگل کیے جانے کو باعزت طریقہ کہتے ہوں گے تمہاری زبان میں کیونکہ تم خود جو اسی کیٹگری سے تعلق رکھتے ہو۔''
پاؤں کو نیچے اتار کر وہ کھلے بالوں کا جوڑا بناتے ہوئے سمندر کو پہچاننے کی کوشش کر رہی تھی جو کہ ناکام گئی۔
''بولنے میں زیادتی کر جاتی ہو تم خیر تمہاری یہ زیادتی بھی دل و جان سے قبول ہے کیونکہ جان جو ہو تم۔''
سینے پر ہاتھ رکھ کر وہ سر کو جھکاتے ہوئے کہہ رہا تھا۔ معروش نے غصے سے مٹھیاں بھینچیں اور یکدم کھڑی ہوگئی نقاہت تھی تبھی اچانک یوں کھڑے ہونے پر اسے چکر سا آگیا مگر وہ خود کو سنبھال گئی۔ اس سے پہلے وہ گر جاتی خلیفہ نے اس کی کلائی کو مضبوطی سے تھام لیا۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ