Ahram E Shukar Novel By Laiba Sehar
Ahram E Shukar Novel By Laiba Sehar
زمانے کی قسم انسان خسارے میں ہے ۔۔
کیا میں اس زمانے کا اچھا داعی نہیں بن سکا ؟؟کہ انبیاء کرام کے دور میں کیے گئے احکامات کو مکمل کر سکوں۔۔
وہ پر نم لہجے میں رب کی قدرت کو دیکھتے ہوئے ۔۔بلند و بالا آسمان کی وسعتوں کو دیکھ کر کہ رہا ہوتا ہے ۔۔۔جوکہ اپنی سبز آنکھوں کو ضبط غم میں بھینچ لیتا ہے۔۔۔ ماتھے پہ بال بکھرے ہوتے ہیں ۔۔اور صبح کی کرنیں پھوٹ رہی ہوتیں ہیں ۔۔۔اور پرندوں کی حمد و ثناء اپنی آواز میں جاری ہوتی ہیں ۔۔اور پھر وہ اپنی رفتار بڑھا دیتا ہے جوکہ ہوا کے دوش کو چھونے لگ جاتی ہے اور با آواز بلند ۔۔اگلی سطر کو دہراتا ہے "مگر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے
اے میرے اللہ پاک!کیا میں سچا ایمان خود لاتا ہوں؟کہ دوسروں کے دل میں تیری محبت ڈال سکوں۔۔نیک اعمال خود کرتا ہوں؟؟جو تیرے بندوں کو تیرے سے محبت کرنے پہ مجبور کر سکوں؟؟ ۔۔پھر وہ اس سچی کتاب کے اگلے لفظوں کو دہراتا ہے
جنہوں نے ایک دوسرے کو حق کی تلقین کی اور ایک دوسرےکو صبر کی تلقین کرے" سورہ عصر
یہ لفظ دہراتے اسکو یوں محسوس ہواکہ شاید سب تھم گیا ہے ۔۔ہوا رک گئی ہو جیسے ۔۔چڑیوں کی چہچہاہٹ رک چکی ہے جیسے ۔۔۔۔اور پھر وہ وہی دنیا کی پراہ کیے بغیر وہ اپنے رب کے آگے سجدہ ریز ہو جاتا ہے احساس ندامت میں۔۔
ہاں وہ مرد اپنے رب کا پیغام ایمانداری سے پہنچاتا ہے ۔۔مگر اس کو بھی طائف کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح رسوا کر دیا جاتا ہے ۔۔۔اس کو بھی اس سے رب کی محبت پہ مکہ کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح طعنے دیے جاتے ہیں ۔۔وہ وہ بھی اپنوں کے ہاتھوں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے ۔۔کیونکہ اس نے احرام شکر کا رستہ چنا ہوتا ہے ۔۔۔کیونکہ وہ اس دور کا صوفی ہوتا ہے
سجدہ باحق ٹہرا گریہ زاری کے لیے
اہل جہاں تو دیکھتے ہیں فقط سکوت و چشم
لائبہ سحر
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ