Zindagi Novel Free Pdf By Syeda Hina Jafferi
Zindagi Novel Free Pdf By Syeda Hina Jafferi
کہانی کا نام زندگی اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس میں زندگی کے ہر پہلو کو اجاگر کیا جائے گا۔۔۔ اگر زندگی میں غم ہے تو خوشی بھی ہے۔۔۔ مایوسی ہے تو اعتماد بھی ہے۔۔۔۔ ہر مسکراتے چہرے کے پیچھے ایک درد بھری کہانی ہوتی ہے
👇👇👇👇Sp
کیوں اس کے پیچھے بھاگ رہے ہو ہاں۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ وہ تمہیں نہ پسند کرتی ہو۔۔۔ ہو سکتا ہے وہ کسی اور کو پسند کرتی ہو۔۔۔ ماہ رخ کی باتوں نے زیان کے قدم روک دیئے تھے۔۔۔
زیان۔۔۔ عورت کے انکار کی دو ہی وجوہات ہو سکتی ہیں۔۔۔ یا تو وہ اس شخص پسند نہیں کرتی ۔۔۔ یا کسی اور شخص کو پسند کرتی ہے۔۔۔۔ ماہ رخ کو اپنی منزل سامنے نظر آ رہی تھی۔۔۔۔ وہ اپنے کمرے کی جانب بڑھ گئی۔۔۔
اس نے انکار ہی تو نہیں کیا۔۔۔۔ وہ انکار کر دیتی تو میں خود کو تسلی دے دیتا۔۔۔ لیکن اس کا یہ روکھا پن مجھے تکلیف دے رہا۔۔۔ زیان نے اپنی ہتھیلی کی طرف دیکھا۔۔۔
میری قسمت کے ہر اک پنے پہ
میرے جیتے جی بعد مرنے کے
میرے ہر اک پل ہر اک لمحے میں
تو لکھ دے میرا اسے۔۔۔
اے خدا اے خدا جب بنا اس کا ہی بنا۔۔۔
یا اللہ کیا میری قسمت میں وہ ہے۔۔۔۔ ایک آنسو کا قطرہ اس کی ہتھیلی پر آ گرا۔۔۔ مرد کسی عورت کے لیے نہیں روتا سوائے اس کے جس سے اس نے بے انتہا محبت کی ہو۔۔۔۔۔
میں ایسے نہیں خاموش بیٹھ سکتا مجھے اس سے پوچھنا ہوگا۔۔۔ زیان نے ہتھیلی بند کی۔۔۔ رات کے اس پہر وہ اس سے پوچھ نہیں سکتا تھا اور کل شام اسے واپس جانا تھا اس کے پاس صرف کل دوپہر کا وقت تھا۔۔۔۔
رمشا تم پاگل۔ہو مہک نے کہا جو رمشا کی دوست تھی۔۔۔
کیوں پاگل ہوں آخر کس حق سے پوچھوں۔۔۔ رمشا بولی۔۔۔
سنو۔۔۔۔ حق کی کونسی بات ہے۔۔۔ اگر اس کی منگنی شادی ہونے والی ہے تو س کی ہمت کیسے ہوئی تم سے جھوٹ بولنے کی۔۔۔ کل سنا دینا اس کو۔۔۔ اصل مرد یہ چھچھوری حرکتیں نہیں کیا کرتے۔۔۔
ہاں ٹھیک کہتی ہو۔۔۔ اگر میں چپ ہوگئی آج تو ہو سکتا ہے وہ کل کسی اور لڑکی کے ساتھ پیار کا گھٹیا مزاق کرے۔۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
Free MF Download Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ