Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 16
Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 16
"علیشا میری بات سنو.... میں ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتا ہوں تمہیں.... " وہ پکارتا ہوا اس کے پیچھے لپکا اور پھر سے اسے بازوؤں سے پکڑ لیا۔
وہ اشک بہاتی نفی میں سر ہلا رہی تھی۔ چہرہ اشکوں سے تر تھا۔
"جا... جانے دو مجھے۔ میں نہیں رہنا اب یہاں... "
"اچھا چلی جانا.... پہلے ہم ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اس پر پٹی کرواتے ہیں۔" وہ اسے اپنے ساتھ لگاتا اس کے بالوں پر ہاتھ پھیرنے لگا۔
"بس ہاشم.... نہیں ہمت مجھ میں اور...." اس کی کمزور سی آواز پر ہاشم کا دل مانو کسی نے مٹھی میں جکڑ لیا۔
اس نے برہمی سے سدرہ کی جانب دیکھا۔
"اچھا بس.... چپ اب۔ میں خود لے کر جاؤں گا تمہیں ابھی۔" وہ اس کی پشت سہلاتا بچوں کی مانند اسے بہلا رہا تھا۔
اس کی سسکیوں میں کمی ہوئی تو ہاشم نے اسے خود سے الگ کیا۔
"دکھاؤ مجھے اپنا ہاتھ.... " اس کی جلد بازی میں وہ جلنے کی نوعیت بھی دیکھ نہ سکا تھا۔ ہاشم کی آنکھوں میں چبھن سی ہونے لگی۔
آج پہلی بار اسے علیشا کی تکلیف محسوس ہو رہی تھی۔
"فرائی کرتے ہوےُ ہاتھ پر خود اس سے گھی گر گیا.... " سدرہ بنا صفائی مانگے ہی اپنی پوزیشن صاف کرنے لگی۔
"بس ماما.... " اس نے ہاتھ اٹھا کر انہیں مزید بولنے سے منع کر دیا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇