Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 2

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 2

Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 2

Novel Name : Moon Child 
Writer Name: Anusha Arif Baig
Category : Kitab Nagri Special

اکتوبر کا مہینہ تھا اور اتوار کی صبح سویرے لندن کا موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہورہا تھا_

وہ کچھ دیر پہلے ہی جاگا تھا اور شاور لے کر اب کچن میں کھڑا اپنے لیے کافی بنا رہا تھا_ رف سی ہلکے رنگ کی جینز ٹی شرٹ میں ملبوس ہلکے گیلے بال اور ہلکی داڑھی اس کو اس وقت بھی کافی پرکشش بنارہی تھی_

 کچن کافی نفیس سا تھا_ انگلش طرز پر تعمیر ہوئے اس کچن کی دیواروں بھی اپارٹمنٹ کے رنگ کے ہی امتزاج پر تھیں_ دیواروں پر کیبنیٹس لگے تھے_ ایک ایک طرف کنارے پر فریج رکھا تھا_ سلیب کے ساتھ دو بار چیئرز رکھی تھیں_ کچن کے سامنے ہی ڈائیننگ ٹیبل رکھی تھی_

اس نے اپنی تیار ہوچکی کافی، کافی میکر میں سے انڈیل کر مگ میں ڈالی_ سلیب کی طرف آکر کپ اس پر رکھا اور بار  چیئر گھسیٹ کر اس پر براجمان ہوگیا_ سلیب پر ہی پڑا فون اٹھا کر اس نے کسی کو کال ملائی اور فون کان سے لگا کر اپنی کافی کے گھونٹ بھرتے ہوئے کال اٹھائے جانے کا انتظار کرنے لگا_

کافی کا گھونٹ جیسے ہے حلق سے اندر گیا اسکے چہرے پر ایک مسکراہٹ آئی تھی جیسے کوئی یاد آیا ہو کہ کیسے وہ اپنی مارننگ کافی کا انداز بھی اب بدل چکا تھا صرف ایک شخص کی صحبت میں_               یہاں سے کچھ دور وہ اپنے اپارٹمنٹ کے کچن میں کھڑی اپنے لیے چائے بنا رہی تھی_ اس کا اپارٹمنٹ درمیانے درجہ کا تھا لیکن آف وائیٹ اور پیچ رنگ کے امتزاج پر انٹیرئر بہت خوبصورت تھا_ کچن کی  پیچھے والی دیوار نارنجی رنگ کی تھی جبکہ باقی دیواروں پر آف وائیٹ رنگ تھا_ کچن کاؤنٹر پر رکھا اس کا فون اچانک سے بجا تو کاؤنٹر کے پاس آکر فون اٹھایا اور سکرین پر نگاہ ڈالی تو لارڈ میئر کا نام جگمگارہا تھا_ اس کے حسین بے داغ چہرے پر ایک دلکش مسکراہٹ آئی_ فون ریسیو کرکے کان سے لگا کر وہ دوسری طرف لگے سلیب کی طرف آئی_

"ہیلو _ لارڈ میئر کیا حال ہیں؟ آگئے واپس؟

چائے کپ میں انڈیلتے ہوئے اس نے لہجے میں خوشگواری لیے کہا تو دوسری طرف اس کی آواز  اس کے وجیہہ چہرے پر مسکراہٹ بکھیرگئی تھی_

"ہائے لیڈی منا! اللہ کا کرم ہے_ کل رات کو واپسی ہوگئی تھی میری“_

وہ کاؤنٹر پر آملیٹ کی پلیٹ اور چائے کا کپ رکھ کر بار چیئر کھسکا کر اس پر بیٹھ گئی_ اس سے باتوں کے ساتھ ساتھ کانٹے سے آملیٹ کے نوالے بھی لیتی جارہی تھی_

"اوکے اوکے_ یہ بتائیں کہ کیسی رہی آپ کی ٹرپ“_

"بتادوں گا آج لنچ پر ملیں گے تو“_

اس کے تجسس سے دریافت کرنے پر اس نے پیشکش کی جس پر وہ چائے کا گھونٹ لیتے ہوئے کچھ پر سوچ انداز میں کہنے لگی_

"لنچ؟ ساتھ میں؟ سوچنا پڑے گا“_

آملیٹ کے نوالے ساتھ ساتھ لے کر ختم کررہی تھی_

اس کے جواب پر وہ ہنس کر سر ہی ہلا سکا_ جانتا تھا کہ وہ اتنی آسانی سے کہاں کوئی بات مانتی تھی_ پھر اصل بات پر آیا_ کافی ختم کرکے مگ سائڈ پر کیا_

"تم سوچو اور مجھے تم یہ بتاؤ کہ کیا کرتی رہی ہو تم یہاں میری غیر موجودگی میں؟

اس کے لہجے میں ہلکا سا رعب در آیا تھا جس پر منا نے بے نیازی سے شانے اچکائے_

"ضرور ارحم سے بات ہوگئی ہوگی آپ کی_ ہے نہ؟

وہ سمجھ گئی تھی کہ اس کے عظیم کارناموں کی خبر اس تک کیسے پہنچی_

"مسئلہ یہ نہیں ہے منا_ مسئلہ یہ ہے کہ__

You shouldn't be reckless”_

اس کے لہجے میں سنجیدگی پنہاں تھی_ کل رات ہی اسکی بات ارحم سے ہوچکی تھی_ وہ تینوں پارٹنر تھے اور ارحم چاہے جتنا بھی منا کا بیسٹ فرینڈ ہو پروفیشنل کام میں وہ تینوں ایک دوسرے سے کوئی راز نہیں رکھتے تھے_ محض ایک دوسرے کی بہتری کے لیے_

اس نے فون پر اس سے اس بارے میں بات کرنا مناسب نہیں سمجھا اسی لیے فوراً گویا ہوئی

"نائل اس بارے میں دوپہر میں بات کرتے ہیں نہ_ شوٹنگ کلب پر ملتے ہیں_ ارحم کو بھی میسج کردیتی ہوں_ ٹھیک ہے_ اللہ حافظ“_

اس نے جیسے کوئی حکم دیا اور فون رکھ دیا_ اب اپنا ناشتہ ختم کرنے لگی جبکہ دوسری طرف فون رکھ کر وہ اس کے حاکمانہ انداز پر فون کو بے یقینی سے دیکھنے لگا_

 لنچ پر نہیں لیکن شوٹنگ کلب میں ملنا ہے_ سیدھے طریقے سے تھوڑی کہہ سکتی تھی وہ_ ہنہہ

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 2 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
































ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Related Posts

Subscribe Our Newsletter