Saya Free Pdf Complete Novel By M S Rajpoot
Saya Free Pdf Complete Novel By M S Rajpoot
مجھے تم سے بات ہی نہیں کرنی ۔۔۔۔تم اپنے کمرے میں رہو ۔۔۔۔۔۔میں اپنی بچی کو لے کر دوسرے کمرے میں جا رہی ہوں
وہ بچی کو اٹھا کر جانے لگی تھی ۔۔۔۔جب عالم اس کے راستے میں آگیا اور بچی کو اس سے لے لیا
میرا جب تک تم اپنی حرکتیں ٹھیک نہیں کرو گی ۔۔۔۔۔۔۔میں اپنی بچی تمہارے حوالے نہیں کروں گا سمجھ میں آئی بات۔۔۔۔۔
جب تک تم یہ ثابت نہیں کر دیتی کہ تم ذہنی طور پر ٹھیک ہو۔۔۔۔۔۔۔
تب تک بچی کے نزدیک بھی نہیں آنا ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔
بچی کو لے جا کر اس نے بیڈ پر لٹا دیا اور اپنے بال سکھانے لگا
عالم تم سمجھ نہیں رہے ہو کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔۔۔۔۔۔ وہاں سے اٹھا کر لے جائیں گے اور تم منہ دیکھتے رہ جانا۔۔۔۔۔۔
وہ چاہ کر بھی اسے بتا نہیں رہی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ عالم کو ایسی چیزوں پر یقین نہیں ہے
عالم نے تولیہ سائیڈ پر پھینکا اور غصے سے اس کا بازو دبوچ لیا
تم پاگل ہو گئی ہو یا مجھے پاگل سمجھ رکھا ہے۔۔۔۔۔ جب سے بچہ پیدا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔میں دیکھ رہا ہوں تم روز بروز مجھے پاگل کرتی جا رہی ہو۔۔۔۔۔۔
وہ دونوں لڑنے میں ہی مصروف تھے کہ اچانک کمرے میں اندھیرا چھانے لگا۔۔۔۔عالم مجھے چھوڑو وہ آگئے ہیں
وہ اٹھا کر لے جائیں گے بچی کو۔۔۔۔
وہ اپنا بازو چھڑانے کی کوشش کرنے لگی لیکن عالم کو اس کی بات پر یقین نہیں آیا
میرا یہ صرف اور صرف اندھیرا ہے ۔۔۔۔۔۔اس سے ہماری بچی کو کچھ نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔ن
تم بلاوجہ بات مت بدلو۔۔۔۔عالم نے ابھی اس کا بازو پکڑ رکھا تھا اسے لگ رہا تھا کہ وہ ابھی بھی اپنی ذہنی کرداروں سے باہر نہیں نکل پائی تھی
عالم میں نے کہا چھوڑو مجھے ورنہ آج میں بھول جاؤں گی۔۔۔۔۔۔ کہ آپ میرے شوہر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نے عالم کو پیچھے دھکیل دیا اور اپنا بازو چھڑا کر بیڈ کی طرف آگئی
دیوہیکل چیز اس کے بچے کو اٹھا رہی تھی۔۔۔۔چھوڑ میری بچی کو۔۔۔۔۔۔ میں نے کہا میری بچی کو چھوڑو۔۔۔۔
وہ اس کے بازو پر مارنے لگی۔۔۔عالم کو ابھی بھی اندھیرے میں کچھ دکھائی دے رہا تھا