Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 6
Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 6
"اب میں نے کیا کر دیا؟" وہ اسے بھوکی شیرنی کے روپ میں دیکھ کر حیرت سے گویا ہوا۔ "تمہارے بچے کب ہوےُ تھے؟ بڑے بے مروت ہو مٹھائی تک نہیں کھلائی.... " آبان نے اس کی بازو پر مکا مارا۔ "تم تو چپ کرو.... " وہ اسے لال گلابی دیکھ قیاس آرائی کرنے کی سعی کرنے لگا تھا۔ "کس خوشی میں تم نے رشتہ بھیجا ہے میرے لئے بتانا ذرا؟ دل تو کر رہا ہے تمہارے منہ کا سارا نقشہ بگاڑ دوں میں اس پین سے.... " علیشا کھا جانے والی نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی۔ فاصلہ طے ہونے پر وہ اس کے مقابل رک گئی۔ عریش نے نگاہ جھکا کر اس کے ہاتھ میں پکڑے بال پوائنٹ کو دیکھا اور پھر اسے۔ "تمہیں نہیں لگتا جنگ کے لیے ہتھیار نا مناسب ہے؟" وہ سادگی سے استفسار کر رہا تھا۔ "تمہیں کس نے یہ نادر مشورہ دیا تھا بتانا ذرا.... اور انکار نہیں ہوتا تھا تم سے؟" وہ اس کی غیر سنجیدگی پر اس کا گریبان پکڑ کر سوال کرنے لگی۔ "گریبان پکڑو گی تو مکا وغیرہ کھا بیٹھو گی...اس لئے یہ حرکت مت کرو۔" اس نے اس کے ہاتھ ہٹاتے ہوےُ تحمل سے مشورہ دیا۔. "جنگ عظیم سوئم ہے یا چہارم؟" آبان کہنی ڈیسک پر رکھے تھوڑی ہاتھ پر رکھے دونوں کو ایسے دیکھ رہا تھا مبادہ کوئی فلم کا سین چل رہا ہو۔ "تم مجھے جواب دینا پسند کرو گے؟" وہ مسلسل نظر انداز ہونے پر زچ ہوئی۔ آبان کو نظر انداز کرتی وہ سینے پر بازو باندھ کر عریش کو دیکھنے لگی جو اب کھڑا ہو چکا تھا۔ "تمہارے خیال میں مجھے کیا کرنا چائیے تھا؟" وہ آگے بڑھتا اس کے قریب ہوا۔ دونوں بھنویں اچکا کر وہ سپاٹ چہرہ لئے اسے دیکھنے لگا۔ "انکار کر دیتے پھوپھو...." "کیا جواز پیش کرتا؟ تم بتا دو مجھے۔" علیشا کے برعکس وہ مطمئن تھا جو اسے مزید سلگا رہا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇