Mah E Zaad Romantic Novel By Mahnoor Shehzad Episode 15
Mah E Zaad Romantic Novel By Mahnoor Shehzad Episode 15
"مجھے لگتا ہے تمہیں بہت پسند آ گیا ہے"
وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگا ماہویرا نے اسے دیکھا
"جی مجھے پھول بہت پسند ہیں"
وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر کہنے لگی جس پر زاد نے اسے دیکھا
"ہاں مجھے معلوم ہے "
زاد مسکراتے ہوئے تیزی میں بول گیا جس پر ماہویرا نے اسے دیکھا
"میرا مطلب مجھے ضامن نے بتایا تھا"
وہ بات سنبھالتے ہوئے اسے فوراً سے کہنے لگا ضامن کے نام پر ماہویرا کے چہرے پر موجود مسکراہٹ سمٹ گئی
"سوری میرا مقصد تمہیں ہرٹ کرنا نہیں تھا"
زاد اسے دیکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے ہوئے کہنے لگا ماہویرا نے اسے دیکھا
"آپ سوری بول رہے ہو"
وہ حیرانگی سے اسے دیکھتے ہوئے کہنے لگی زاد نے اسے دیکھا اثبات میں سر ہلا دیا
"سیریسلی"
وہ حیرت زدہ سی کیفیت میں خود کو یقین دلانے کی کوشش کررہی تھی زاد مسکرانے لگ گیا
"آپ کو نہیں لگتا آپ چینج ہورہے ہیں اور پتہ ہے آپ سمائل کرتے ہوئے کافی کیوٹ دیکھتے ہیں"
وہ مسکراتے ہوئے اسے دیکھ کر بولی زاد اسے دیکھنے لگا اور سر نفی میں ہلا گیا ماہویرا اسے دیکھتی رہ گئی
"تیرا سال کی عمر میں مجھے ماہویرا سے محبت کا احساس ہوا تھا"
ماہویرا اسے مسکراتا دیکھتے ہوئے ایک بار پھر اس کی بات یاد کرنے لگی زاد اسے مسکراتے ہوئے دیکھ رہا تھا
"ماہویرا کو سیاہ رنگ کے کپڑوں میں دیکھنے کے بعد اس دن سے زاد کو سیاہ رنگ سے عشق ہوگیا تھا"
ماہویرا اسے دیکھتی ڈائری پر لکھی یاد کرنے لگی زاد اس کی جانب قدم بڑھاتا اس کے سر پر لگا پھول اٹھانے لگا زاد کے قریب آنے سے ماہویرا کی سانسیں تیز ہونے لگی تھی وہ اسے دیکھنے لگی
"یہ پڑا تھا"
وہ اسے دیکھتے ہوئے بتانے لگا ماہویرا اثبات میں سر ہلا گئی
"اچھا تو میں اسے خیال سے رکھ دیتی ہوں ویسے اس کی خوشبو کتنی پیاری ہے نا"
وہ مسکراتے ہوئے کہتے ساتھ آگے کی جانب بڑھنے لگی اس کا پیر ان بیلنس ہوا اس سے پہلے وہ گرتی زاد نے اسے تھام لیا ماہویرا اسے دیکھنے لگی
"دھیان سے"
زاد اسے دیکھتے کہتا اسے اٹھا گیا ماہویرا نظریں جھکاتی دانتوں تلے لب دے گئی
"کچھ جان کر نہیں کیا پتہ نہیں آج کل گرتی جارہی ہوں"
وہ شرمندگی سے کہتے ساتھ پھولوں کو ڈریسنگ پر رکھنے لگی
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول