Koi Sath Ho (Season 2) Novel By Ujala Naz
Koi Sath Ho (Season 2) Novel By Ujala Naz
سردیوں کی اس اندھیری رات میں جہاں سب اپنے اپنے کمروں میں نیند کی آغوش میں گم ہیں ۔ وہیں آبادی کے ہی بیچ ایک سنسان سڑک کے کنارےکھڑی گاڑ ی جو کہ دو گھنٹوں سے یہاں موجود ہے میں آؤ تو اسکی پچھلی سیٹ میں ایک شخص بلو جینس اور شرٹ پر گرے اپر پہنے ، صاف رنگت ، آنکھوں میں گلاسس لگائے ، گود میں رکھے لیپ ٹاپ پر تیزی سے انگلیاں چلا رہا ہے جبکہ کان میں لگے ائیر فون پر مسلسل ایک بلو بتی جل بجھ رہی ہے ۔
اپنی مکمل توجہ سے لیپ ٹاپ سکرین کو دیکھتے کچھ دیر بعد اسکی انگلیاں تھمیں۔ تھوڑا جھک کر غور سے سکرین کو دیکھا اور پھر ۔۔
" مل گیا ! “ وہ اچانک ہی ایکسائیڈ ہو کر چیخا ۔۔ جسکی وجہ سے دوسری جانب موجود کچھ لوگوں کے کان کے پردے ضائع ہوتے بچے ۔۔
” آرام سے مصطفی “ دو لوگوں کی ایک ساتھ آواز ائیر فون کے ذریعے اسکے کونوں سے ٹکرائی ۔۔
"سوری سوری ۔۔ میں بس ایکسائیڈ ہو گیا تھا ۔۔ آخر میں نے اسے ٹریس کر ہی لیا" چیخ کر کہتے وہ ایک بار پھر کی۔ بورڈ پر انگلیاں چلانے لگا
" کام کی بات بتاؤ ۔۔ کہاں ہے دو ؟ " ایک سنجیدہ آواز آئی ۔۔
” وہ اپنے آفس سے کچھ دور ایک گاڑی میں ہے ۔ اس نے اب رائیٹ ٹرن لیا ہے۔۔ اور اسے وہاں سے پکڑنا آپ سب کے بائیں ہاتھ کا کام ہے ۔۔ ہے نا ؟ " ٹیک لگاتے ہوئے اس نے مسکرا کر کہا جبکہ دوسری جانب چار لوگوں کا یہ گروپ اپنی اپنی گاڑی کو رائیٹ ٹرن کی جانب موڑ رہا تھا ۔۔
"بلکل ۔۔ ہمارے ہاتھ سے آج تک کوئی بچ کر نہیں گیا “ انہیں میں سے ایک نے مسکرا کر کہا۔
"مجھے امید ہے کہ ایسا ہی ہو کیونکہ ماسٹر اور میرے علاوہ کسی نے آج تک ایسا ثابت نہیں کیا “ چیلینجنگ انداز میں کہتا وہ ایک بار پھر سکرین کی جانب متوجہ ہوا ۔۔
جو اسے کسی کی موومنٹ کا سگنل دے رہی تھی ۔۔
” تو آج ہم کر لیتے ہیں “ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے گاڑی کی سپیٹ بڑھائی ۔ جبکہ تیسری جانب موجود اند ھیرے کمرے میں بیٹھا یہ شخص ۔۔ جو کہ ائیر فون کے ذریعے انکی باتیں سن رہا تھا ۔۔ دھیما سا مسکرایا جس سے بئیرڈ میں چھپے اسکے ہلکے سے ڈمپلز ظاہر ہوئے۔۔
” ایک منٹ ۔۔۔ رک جاؤ “ ایک بار پھر مصطفی کی آواز نے سب کے کانوں کو تکلیف پہنچائ۔
” آرام سے مصطفی ۔۔ اب کیا ہوا ؟ “ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نےگاڑی سلو کرتے ہوئے کہا ۔۔