Beqarar Romantic Novel By Maryam Ghaffar Episode 5
Beqarar Romantic Novel By Maryam Ghaffar Episode 5
اب آپ اپنے گھر جائیں ،،،، شرط ختم ،،،، فون کال آنے پر ایک سائیڈ پر جاتے بہرام صاحب کو دیکھتی نایاب دانت پیستے ہوئے بولی تھی جو سفیر کو دیکھ کر ہی اس کی شرط یاد کرتی کلس رہی تھی ۔
کس نے کہا شرط ختم ہوئی ،،،، اپنی جگہ سے کھڑا ہوتا وہ نایاب سے ایک قدم کے فاصلے پر رکا تھا ۔
آج ہم پاپا کے ساتھ ہونگے کیونکہ آج سنڈے ہے تو آپ کی غلام والی شرط تو گئی نا ،،، سفیر سے ایک قدم پیچھے لیتی وہ مسکرائی تھی ۔
تو کل کا دن تو میرا ہی ہے سنا نہیں سر نے کیا کہا صبح ،،، سوچو سیوٹ ہارٹ صبح صادق سے پہلے تم اور میں دو دن ایک رات کے لیے ایک ساتھ ہونگے یہ جبکہ شرط تو ایک دن کی لگی تھی ،،، نایاب کی سمت بڑھتا وہ معنی خیزی سے مسکراتا ہوا لفظوں پر زور دیتے ہوئے گویا ہوا تھا جس پر نایاب پریشان ہوئی تھی ۔
جو بھی ہو کل کی کل دیکھیں گے شرط آج کی تھی وہ کہتا ہے ناں رات گئی بات گئی ،،،، سفیر کی مسکراہٹ پر غصے سے اس کی شریر آنکھوں میں دیکھتی بولی تھی ۔
سیوٹ ہارٹ وہ بات ہوتی ہے جو رات کے ساتھ گزر جاتی ہے یہ شرط ہے جو میرے چاہے بغیر نا تو ختم ہو سکتی ہے نا ہی کسی رات کی طرح گزر سکتی ہے ،،،، نایاب کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتا وہ روب دار لہجے میں گویا ہوا تھا جس پر وہ دم سادھے اسے دیکھتی رہی تھی ۔
چلتا ہوں سیوٹ ہارٹ جلد ملیں گے ،،،، بہرام صاحب کو جانے کا اشارہ کرتا وہ نایاب کے بے حد قریب ہوتا اس کے کان میں معنی خیزی سی سرگوشی کرتا مسکرا کر چلا گیا تھا پیچھے اسے حیرت کا جھٹکا دے کر ۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇