Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 4
Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 4
"سر نے کہا تھا تم آج لے آؤ گی.... اور تمہیں معلوم ہے نہ کل آف ہے۔" وہ ٹیبل پر ہاتھ مارتی بلند آواز سے بولی۔
"آرام سے بہن.... یہ میز میرے ذاتی پیسوں کا ہے۔" آبان سپاٹ انداز میں کہتا اریبہ کو دیکھنے لگا۔
اس کے لب دھیرے سے مسکراےُ تھے مگر بروقت اسے چھپا گئی۔
"آبان تم خاموش رہو.... " پوری کلاس اس کی عادت سے واقف تھی اس لئے کوئی بھی اس کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا۔
"اچھا کتنے پیسے ملیں گیں منہ بند رکھنے کے؟" اس نے پھر سے سادگی سے اگلا سوال داغا۔
انابیہ ہونٹوں پر ہاتھ رکھے دوسری سمت دیکھ رہی تھی۔
"آبان پلیز.... " وہ غصے کو بلاےُ طاق رکھتی اب التجا کرنے لگی۔
"مس انابیہ تم سے بات کر رہی ہوں میں.... " وہ چبا چبا کر کہتی میز پر ہاتھ مارنے لگی۔
"اچھااااا..... مجھے لگا آبان سے بات کر رہی ہو۔" وہ جتنی معصومیت سے بولی آبان بھی ہنسنے لگا۔ کچھ تو اثر اس پر بھی ہونا تھا اس کی صحبت کا۔
"نوٹس دو مجھے.... ویک اینڈ پر اسائنمنٹ بنانی ہے مجھے۔" وہ کھا جانے والی نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی۔
"گھر پڑے ہیں... جا کر لے لو.... " وہ سینے پر بازو باندھتی طمانیت سے بولی۔
"تمہیں سر نے کہا تھا..... "
"سر کو کہو جا کر میرا سر کیوں کھا رہی ہو.... " وہ دونوں کانوں پر ہاتھ رکھتی اس کی بات کاٹ گئی۔
"میرا سر ٹرائی کر کے دیکھو کافی سافٹ ہے.....شاید آسانی سے کھا سکو۔ " آبان نے پھر سے مداخلت کی۔ اریبہ لب کاٹتی اسے گھورنے لگی تو انابیہ دانت نکالنے لگی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇