Tum Noor E Dil Ho By S Merwa Mirza Episode 14
Tum Noor E Dil Ho By S Merwa Mirza Episode 14
"یہ خواب نہیں ہے دل، یہ ہم دونوں کی زندگی کا سچ ہے۔۔۔۔۔۔ آج کی یہ حسین سی رات خوف اور خدشوں کے نام مت کرو ، تمہیں پھر سے پہلے سے زیادہ شدت سے محسوس کرنا چاہتا ہوں" ہتھیلی کی پشت جائشہ کی گال سے لگائے وہ بولتا بولتا خماری میں مبتلا ہوا، جائشہ کے دل کی رفتار متاثر ہوئی۔
"محبت نارمل حد تک رہے تو ہی آسانی رہتی ہے، کہیں مجھے خود کی عادت ڈال کر دور مت کر دیجئے گا کہ جائشہ تڑپتی رہ جائے۔۔۔۔۔۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے دل کی دھڑکن ہیں یہ مت بھولیے گا" وہ تمہید باندھتی باندھتی افسردہ ہو گئی، اسکی بے انتہا آسودہ آنکھیں یکدم ویران ہوئیں جیسے آنے والے وقت کی سختی اسے ابھی سے محسوس ہوئی ہو۔
"نہیں بھولوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔ ناو کلوز دس سیڈ ٹاک۔۔۔۔۔۔ بائے دا وے لکنگ سو ہاٹ"
جذب سے کہتا ہوا وہ مسرور اور مدہوش سا جائشہ کی گردن میں ہاتھ ڈالے اسکا چہرہ قرین کیے اس سے پہلے بہکتا، جائشہ نے پھر سے لمبی سانس بھرے اسکے سینے پر ہاتھ رکھے زرا سی دوری بنائی جیسے کچھ کہنے کو بے تاب ہو۔
"کہیں ناں کہ کبھی نہیں چھوڑوں گا"
آواز میں سلوٹ تھی تو وہیں شمائیل بھی پل بھر میں سنجیدگی اختیار کیے اسکی خوامخواہ کی خوف میں لپٹی ذات پر فکر کھا گیا۔
جائشہ کی آواز بہت بھاری ہو رہی تھی۔
"میرے کہنے سے یقین آجائے گا تو ٹھیک ہے، کبھی نہیں چھوڑوں گا۔۔۔۔۔۔"
تھکی تھکی سی آنکھیں باری باری چومتا وہ اسکا نازک وجود گھیر کر اپنی طرف کھینچتا بولا، غیر ارادی طور پر سانسیں ہم آہنگ ہوئے آن ملیں۔
حصار بھی مضبوط ہوتا گیا، دل کی دھڑکنیں تیزی سے اتھل پتھل ہوئیں۔
"مجھے آپ پر بہت یقین ہے شمائیل، اس پر بھی شک کرلیجئے گا کہ ستارے جگمگاتے ہیں، اس پر بھی کہ سورج حرکت کرتا ہے، اس پر بھی کہ حقیقت حقیقی بھی ہے کہ نہیں لیکن محبت پر کبھی بھی شک مت کریے گا۔۔۔۔۔۔ جائشہ مر جائے گی"
محبت جب وجود اور دل کا باہمی رزق ہو تو روحوں کو الہام ہو جایا کرتے ہیں، ناجانے کیا ہوا کہ جائشہ کہ یہ لفظ شمائیل کا دل بھی کپکپا سے گئے۔
کتنی ہی دیر وہ اسے اپنے وجود میں حلول کیے بھاری سانسیں لیتا رہا جیسے ڈرا ہو۔ سہم گیا ہو۔
_____
_♡♡♡
ناول: تم نورِ دل ہو (کتاب نگری ویب سپیشل)
تحریر: ایس مروہ مرزا
14۔چودھویں قسط (تھرڈ لاسٹ)
__♡♡♡
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔