Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 7
Tera Ho Jaon Novel By Sadia Yaqoob Episode 7
عین اس کے اس عمل پر دھک دھک دل کے ساتھ اپنی جگہ سے اچھل پڑی ۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ وہ اپنی جگہ سے اٹھتی جرار نے اسکا ایک ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے اپنے دل پر رکھ کر اسکے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ لیا۔۔۔۔۔ عین کو مجبوراً واپس بیٹھنا ہی پڑا ۔۔۔۔۔
سر دبانا کیوں چھوڑ دیا۔۔۔۔ عین کو ساخت بیٹھا دیکھ کر اس نے عین کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا ۔۔۔۔۔ عین نے بنا کچھ کہے اس کا سر دبانا شروع کر دیا ۔۔۔۔۔ عین اس کی آنکھوں میں دیکھ نا پائی اور اپنی آنکھیں بند کر گئی ۔۔۔۔۔کچھ پل اسے دیکھنے کے بعد وہ اپنی آنکھیں موند گیا۔۔۔۔۔
نام کیا ہے تمھارا ۔۔۔۔ کچھ دیر کے بعد عین کو جرار کی آواز سنائی دی ۔۔۔۔ عین اسکے سوال پر حیران پریشان سے اسکے چہرے کو دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔جرار کی آنکھیں بند تھیں اس لیے وہ اسکی طرف اس طرح دیکھ پا رہی تھی ۔۔۔۔۔ ورنہ وہ جرار کے دیکھتے ہوئے اپنا سر تک نہیں اٹھا پاتی تھی ۔۔۔۔
میں نے کچھ پوچھا ہے ۔۔۔۔ عین کی طرف سے کوئی جواب نا پا کر اس نے کہا۔۔۔۔
عین ۔۔۔۔۔ اپنا نام بتا کر وہ خاموش ہو گئی تھی ۔۔۔۔۔ جرار نے بھی پھر اس سے کوئی بھی بات نہیں کی ۔۔۔۔۔ اب ان دونوں کے درمیان خاموشی کا راج تھا ۔۔۔۔ دونوں اپنی اپنی سوچوں میں گم تھے ۔۔۔۔۔۔
عجیب ہے یہ انسان ۔۔۔۔۔ خود جو مرضی کر لے میرے ساتھ ۔۔۔۔ پر دوسرا کوئی مجھ کچھ کہہ دے تو میرے لیے اس شخص سے لڑ جاتا ہے ۔۔۔۔۔ اسے کچھ دیر پہلے کا واقع یاد آیا جب وہ اس کے لیے اپنی ماما سے لڑ رہا تھا ۔۔۔۔ اگر وہ وقت پر نا آتا تو عین یقینا یقیناً ہوسپٹل میں پڑی ہوتی ۔۔۔۔۔
جرار کا اسے اپنے حصار میں لینا۔۔۔۔ اسے گرنے سے بچانا ۔۔۔۔۔ اسکے حق میں بولنا ۔۔۔۔ یہ سب عین کے لیے نیا اور انوکھا سا احساس تھا ۔۔۔۔ وہ خود کو جتنا اس کے حصار میں محفوظ کر رہی تھی اتنا اس نے پہلے کبھی بھی محسوس نہیں کیا تھا ۔۔۔۔
وہ یک ٹک آنکھیں بند کیے جرار کو دیکھ رہی تھی اور ساتھ میں اسکا سر دبا رہی تھی ۔۔۔۔ اس کا دل جرار کے اتنے نزدیک ہونے پر عجیب ہی طریقے سے دھڑک رہا تھا ۔۔۔۔۔ یہ سب اس کے لیے نیا تھا ۔۔۔۔۔
دوسری طرف جرار اسکا ہاتھ اپنے دل پر رکھے نیند کی وادی میں اتر چکا تھا ۔۔۔۔۔
عین نے وہ ساری رات جرار کو دیکھتے ہوئے اور جرار کا سر اپنی گود میں رکھے بیٹھے بیٹھے گزار دی تھی ۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں
👇👇👇
پہلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇