Mohabbat Ka Sitara Novel By Uzma Mujahid Episode 5
Mohabbat Ka Sitara Novel By Uzma Mujahid Episode 5
وہ سعدی کو دیکھتے چونکی تھی۔
بنا دوپٹہ ہلکی پھلکی شرٹ اسکے جسم کی رعنائیاں
واضع کررہی تھیں۔
سعدین کی سرسری سی نگاہ قیامت ثابت ہوئی تھی۔
"یہ آئنٹمنٹ لگا لو جلن کم ہوگی۔"
اسکے وجود سے نظریں چراتے سعدین نے کہا تھا۔
نویرہ میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ اسکے سامنے رکی رہتی تبھی رخ پھیر لیا تھا۔
سعدین کو ناراضگی کا یہ مظاہرہ چونکا گیا تھا۔
تبھی وہ آگے بڑھتے اس تک آیا تھا۔
"میرے خیال سے ہم دونوں کے تعلقات ایسے نہیں ہیں جہاں یہ روٹھنے منانے کے چاؤ پورے کیے جائیں۔"
وہیں سلگتا لہجہ نویرہ کا دل کیا سامنے دیوار میں سر دے مارے جو اسکے گریز کو سمجھ ہی نہیں پایا۔
"نا میں کسی سے ناراض ہوں اور نہ ہی مجھے یہ شوق ہے کہ کوئی مجھے منائے۔"
نویرہ کا نروٹھا انداز سعدین کو مسکرانے پہ مجبور کرگیا تھا۔
"میں یہاں کوئی نئی بحث چھیڑنے نہیں آیا یہ لگا لیجئے گا ۔"
سعدین نے اکتاہٹ سے کہتے واپس کیلئے قدم بڑھائے لیکن کچھ سوچتے واپس آیا تھا۔
"زخم تو بیک پہ ہے نا تو کیسے لگائیں گی آئنٹمنٹ؟"
سعدین کے الفاظ نویرہ کے چہرے پہ سرخیاں چھلکا گئے تھے۔
"مم میں لگالونگی۔"
مبادہ وہ خود نہ لگانا شروع کردے اسیلئے وہ جلدی
سے بولی تھی۔
سعدین کو وہ لڑکی چیلنج سے کم نہیں لگ رہی تھی آنکھوں میں ناچتی شرارت سے نویرہ انجان سی اپنا رخ موڑے ٹہرے ہوئی تھی۔
"آجائیں میں لگادوں۔"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔