Misaha E Jaan Novel By S Merwa Mirza Episode 21-30
Misaha E Jaan Novel By S Merwa Mirza Episode 21-30
"لمظ۔۔۔۔۔۔ کیا بات ہے۔۔۔۔۔ تم مجھے ٹھیک نہیں لگ رہی ۔۔۔۔۔ بولو ناں۔۔۔۔ کیا دیکھ رہی ہو "
مسلسل خود پر حسرت زدہ لمظ کی آنکھیں گڑھی پائے وہ بے چینی سے اسکے چہرے کو چھوئے گال سہلائے بولا جو پھر بھی کچھ نہ بولی بس سر جھکا گئی۔
"کیا آپ آج مجھے زیادہ سا پیار کر سکتے ہیں احان"
کچھ دیر وہ احان کا ہاتھ پکڑ کر سر جھکائے اپنی پلکیں جھپک کر آنسو روکتی رہی اور پھر جس دردناک سے انداز سے چہرہ اٹھائے بولی، احان کے دل میں گرہ سی پڑی۔
احان اسکی کیفیت سمجھنے میں جنجھلا سا گیا، وہ عجیب بکھری ہوئی سی لگی۔
"پہلے بتاو مجھے کیا بات ہے، کیوں ڈری سہمی ہو۔۔۔۔ اتنی زیادہ بکھری ہوئی ۔۔ ٹیل می میری جان۔۔۔ واٹ ہیپن"
تھوڑا مزید قریب ہو کر بیٹھتا وہ لمظ کی بدحواس سئ کیفیت بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا تھا، وہ کچھ بھی نہیں بولی تھی بس خاموش آنکھیں احان پر گاڑے زبان سی گئی تھی۔
"لمظ۔۔۔۔۔۔ "
وہ جیسے تھکا سا سوال دہراتے اسکی گردن کو ہاتھ بڑھا کر چھوتے بولا، جو پھر بھی کچھ نہ بولی۔
"مجھے آپکا پیار کرنا ٹھیک کر دے گا ناں احان۔۔۔بار بار مت پوچھیں"
اس بار وہ روہانسی ہوئے چڑ کر نظر چرائے بولی، لہجہ غم زدہ اور آواز پھٹی تھی، احان اسکی اس عجیب کیفیت پر مایوس ہوا۔
"میں نہیں کر رہا ایسے۔۔۔۔۔"
لمظ کو حصار سے نکالتا وہ لٹھ مار سا جواب دیے ایک ہی جھٹکے سے تکیہ کھینچے ٹیک لگائے منہ بنائے ٹانگیں لمبی کیے نیم دراز ہوا تو وہ بھی آنسو بمشکل روکے پلٹ کر احان کے سامنے ہوئے بیٹھی جو اسے جان بوجھ کر خفا ہوئے دیکھ رہا تھا۔
"آپ م۔۔مزید رلائیں گے کیا م۔۔مجھے۔۔۔۔۔۔"
پل بھر میں سرخ ہو کر آنسو بہاتی لمظ احان کو اس بار تشویش میں مبتلا کر گئی تھی، بازو سے ایک ہی جھٹکے سے کھینچے وہ اسے خود پر گرائے کمر کے گرد بازو باندھ کر قید کرتا عجیب سی نظروں سے لمظ کو گھورا جو احان کے اتنے پاس سانس روکے آنسو بھی دبا گئی۔
"مجھے بے چینی اور تکلیف ہوگی تمہارے رونے سے، احان تو خود سے زیادہ تمہارا ہے۔۔۔۔۔ میرا سارا پیار بھی صرف تمہارے لیے ہے۔۔۔۔۔"
نرمی سے ہاتھ بڑھائے وہ لمظ کے چہرے پر جھول آتی لٹیں کان کے پیچھے اڑسائے اسکی کن پٹی چومتا آنکھوں میں جھانکا جو ناجانے کس روگ میں غرق سلگ رہی تھی۔
"میرا پیار بھی۔۔۔۔"
بے قرار سے شکستہ لہجے میں کہتی وہ احان کی گال پر پیار دیے ساتھ ہی گردن میں منہ چھپائے سمٹی، احان کو لگا جیسے آج لمظ کی ساری شوخی اور چمک کہیں کھوئی ہے۔
وہ سمجھ نہ پایا کہ اس سچویشن میں کیا کرے، لمظ نے کچھ دیر بعد پھر سے چہرہ اٹھایا اور چپ چاپ احان کو دیکھنے لگی۔
"آپکو پیار کرنا بھول گیا ہے کیا؟ گندے احان"
احان کئ سمت سے جذبات کی کمی پر وہ پھر سے رونے والا منہ بنائے منمنائی، اس بار وہ واقعی مسکرا اٹھا۔
لمحوں میں گرفت جکڑی تو لمظ کو لگا دل بری طرح کانپا۔
___♡♡♡
ناول: مسیحائے جاں
تحریر: ایس مروہ مرزا
21 سے 30 تک اقساط
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔