Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 32
Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 32
دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے بالوں میں پھنسائے وہ فرش کو خالی خالی نظروں سے گھور رہا تھا۔اسکی حلقے ذدہ آنکھیں کئی رتجگوں کی گواہ تھیں۔کوئی اسے اس حال میں دیکھ لیتا ابھی تو پاگل دیوانہ سمجھتا۔ہاں واقعی وہ اسی کیفیت سے گزر رہا تھا اس وقت۔۔وہ لڑکی اسے پاگل ہی کردینے کو تھی۔۔پورے پانچ ماہ بعد اس سے رابطہ ہوا تھا اور اس نے کیا کیا۔۔؟اس کا نمبر بلاک کردیا۔۔اپنے موبائل کو ہی بند کردیا تاکہ اس سے رابطہ نہ ہوسکے۔۔۔!!
کیا اتنا برا لگنے لگا تھا وہ اسے۔۔؟کیا اتنی خوش اور مطمئن تھی وہ اپنی زندگی میں۔۔؟مگر وہ کیسے مان لیتا جب اسکا دل گواہی دے رہا تھا کہ وہ لڑکی آج بھی اداسیوں میں گھری تھی۔اس کی آواز اسکے لہجے میں اداسیاں اور زندگی کے سفر کی تھکان بھری تھی۔وہ سات منٹ کی کال کبھی نہیں بھول سکتا تھا۔۔وہ نہیں بھول سکتا تھا اسکا لہجہ اور پوری کی پوری اغمازہ تنویر کو۔۔اس نے زندگی میں بس ایک ہی لڑکی کو چاہا تھا اپنی تمام تر محبت اس پر نچھاور کی تھی مگر قسمت نے اس سے چھین لیا تھا اسے۔۔
"یہ اچھا نہیں کررہیں میرے ساتھ تم۔۔تمہیں اندازہ ہی نہیں میں کس کرب سے گزر رہا ہوں۔۔اور تم کہتی کو آگے بڑھ جاؤں۔۔"ایک بےبس ہنسی اسکے لبوں سے برآمد ہوئی اور سر اٹھاتا تاریک آسمان کو دیکھنے لگا۔موسم کی خوبصورتی نے بھی اسکے دل پر کوئی خوشگوار اثر نہ ڈالا تھا۔
"میں آج بھی وہیں کھڑا ہوں اغمازہ۔۔۔مجھے آج بھی تمہارا انتظار ہے۔۔اور مجھے یقین ہے تم بھی ایک دن لوٹ آؤ گی میرے پاس۔۔"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجزپرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇