Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 5
Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 5
عریشہ جب سے یونیورسٹی سے واپس لوٹی تھی تو وہ بہت پریشان تھی۔ عریشہ دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے فرش پر بیٹھی تھی تو صبا بھی اُس کے پاس بیٹھ گئی۔ صبا بار بار عریشہ سے پریشانی کی وجہ پوچھ رہی تھی لیکن عریشہ مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے تھی۔
۔"تم ہمیشہ اپنی ہر پرابلم ، ہر پریشانی مجھ سے شیئر کرتی ہو تو پھر آج کیوں خاموش ہو حالانکہ تم جانتی ہو کہ تم پریشان ہو تو مجھے بھی ٹینشن ہو جاتی ہے؟"صبا عریشہ سے مخاطب ہوتے ہوئے بولی۔
۔"پہلی پرابلم تو یہ ہے کہ تمہاری بڑی بہن کا فون آیا تھا وہ تم سے ملنا چاہتی ہے اور یہاں کا پتہ پوچھ رہی تھی جہاں ہم رہ رہے ہیں۔"عریشہ نے صبا کو بتایا۔
۔"پہلی پرابلم مطلب کوئی دوسری پرابلم بھی ہے۔"صبا آنکھیں سکیڑے عریشہ کو دیکھتے ہوئے بولی۔
۔"ہاں دوسری پرابلم بھی ہے اور اس دوسری پرابلم کا تعلق بھی تم سے ہے۔"عریشہ آنکھیں گھما کر اپنی نگاہوں کا رخ صبا کی جانب کرتے ہوئے بولی۔
۔"تو پھر بتاؤ دوسری پرابلم کیا ہے؟"صبا نے پوچھا۔
۔"خالہ جان نے عرفان کو کوئی پیشکش کی تھی لیکن عرفان نے اُن کی پیشکش ٹھکرا دی اور پھر خالہ جان نے مجھے فون کیا تھا کہ میں عرفان کو خالہ جان کی پیشکش قبول کرنے کے لیے قائل کروں ، میں نے عرفان سے اس سلسلے میں بات کی تو اُس نے یہ شرط رکھی ہے کہ اگر میں عرفان کی تم سے دوستی کروا دوں تو عرفان خالہ جان کی پیشکش قبول کر لے گا۔"عریشہ نے صبا کو دوسری پرابلم کی تفصیل بھی بتا دی۔
۔"مطلب تمہاری خالہ جان عرفان کی خوبصورتی اور وجاہت پر فدا ہو چکی ہیں اور عرفان میری قدرتی خوبصورتی پر فدا ہو چکا ہے۔" صبا نے تبصراً کہا اور پھر اپنے ہاتھوں کی جانب متوجہ ہوئی اور اپنے خوبصورت ہاتھوں کو دیکھنے لگ گئی۔
۔"رستم کا بھی فون آیا تھا وہ بھی تم سے ملاقات کے لیے ضد کر رہا تھا۔"عریشہ نے کہا تو صبا اپنے ہاتھوں کو دیکھنے کے بعد دوبارہ عریشہ کی جانب متوجہ ہوئی۔
۔"میری جان! تمہاری تینوں پریشانیوں کا حل ہے میرے پاس۔"صبا نے کہا تو عریشہ نے اُسے معنی خیز نگاہوں سے دیکھا اور پھر صبا کے مسکرانے پر عریشہ بھی مسکرا پڑی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ