Main Written By Hina Irshad

Main Written By Hina Irshad

Main Written By Hina Irshad

"میں"

اکثر چھوٹی چھوٹی باتیں طوفان لانےکا سبب بنتی ہیں۔

ہمیں اپنی  منزل تک پہنچنے کے لیے راستے تو بہت سے ملتے ہیں لیکن ہمیں اپنے راستے کو تبدیل کر لینا چاہیئے' جہاں مان' امید' طلب نہ رہے۔

جب کوئی ہمارے لفظوں کے پیچھے چھپی بے بسی و درد نہ جان سکے' وہاں راستہ تبدیل کر لینا چاہیئے۔

ذہنی دباؤ یا اذیت یہ نہیں ہے کہ ہمارے آپس میں اختلافات جاری ہوں یا ہم خود کو نقصان پہنچائیں  بلکہ ذہنی  دباؤ یعنی اذیت یہ ہے کہ ہم اپنے خاندان کے سامنے بھی یہ ظاہر کریں کہ ہم بیسٹ ہیں۔ ہم اندر سے ریزہ ریزہ ہو چکے ہوں لیکن ہم اپنا بیسٹ ادا کر دیں۔

ہم ہمیشہ ہر منظر و رشتے میں پوری توجہ چاہتے ہیں ۔

جیسا کہ میں ہر اس منظر اور رشتے سے  ہٹ جایا کرتی ہوں۔ جہاں چاہ نہ رہے اور بس بیزاری ہو۔

جب میری وقعت ہی نہیں رہی تو میں غیر اہم ہو کر آخر اس چاہ میں کیوں ٹھہروں کہ کوئی اپنے الفاظ کے خنجر سے میری روح قتل کر دے۔

ارے ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ میں خود پرست یا انا زادی ہوں۔

ہاںمیں یہ بات مانتی ہوں کہ رشتوں اور منظر کبھی  قید نہیں ہوسکتے لیکن میں یہ بھی مانتی ہوں کہ میں بس اتنی شدت پسند ہوں کہ میں اگر چاہوں بھی تو اپنوں سے یہ نہیں سن سکتی کہ میں اب ان کے لیے غیر اہم ہوں۔

ہم اب فرصت بھی ہو تو بات نہیں کرتے

یہ ہی بات اب ہم ہر کسی پہ عیاں نہیں کرتے

بقلم حناء ارشاد


Related Posts

Subscribe Our Newsletter