Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 8
Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 8
"میں ہوں یہاں.... تمہارے ساتھ..." فرزام کے گہرے لہجے میں کہے گئے الفاظ پر اسیرہ کو اور رونا آیا تھا۔
اسے یہ جان لیوا احساس آج ہی تو ہوا تھا کہ وہ کتنی اکیلی ہے اس کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔
"اسیرہ... مجھے بہت پریشانی ہو رہی ہے... پلیز کچھ بولو...." فرزام اسے چپ نہ ہوتے دیکھ کر بولا۔اسیرہ کے پاس اس وقت بتانے کو کچھ نہیں تھا۔اس نے تھک کر فرزام کے سینے سے ہی اپنا چہرہ لگایا تھا۔کہ اس کے سوالوں سے بچ سکے۔
"میرا کوئی نہیں ہے... امی آپ مجھے اکیلا چھوڑ گئیں دیکھیں آپ کی اسیرہ کس حال میں ہے آج.... " اسیرہ اب آنسو بہا کر بھی تھک چکی تھی۔اسے اپنے سینے سے لگے دیکھ کر فرزام نے ایک بازو اس کے کندھے کے گرد پھیلایا اور دوسرا اس کے سر پر رکھا۔جانے کتنا وقت یوں ہی بیتا تھا۔اس کے سینے سے لگی اسیرہ اب چپ ہو چکی تھی آنسو رک چکے تھے۔وہ صدمے میں تھی۔اندر سے ٹوٹ چکی تھی۔اس وقت اسے سہارا چاہیے تھا کس کا یہ معنی نہیں تھا۔وہ اس وقت محفوظ تھی یہ معنی تھا۔
فرزام اس کے بالوں کو نرمی سے سہلا رہا تھا۔یہ سب اس کے لیے ناقابلِ یقین تھا۔رات اگر اسیرہ پر بھاری تھی تو فرزام کی راتیں بھی اب پرسکون کہاں رہیں تھیں.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔